پنجاب بھر میں مصنوعی بارش برسانے پر غور
لاہور: (ملت آن لائن) لاہورسمیت پنجاب بھر میں سموگ کا راج، جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، اس خطرناک صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکام نے سر جوڑ لئے اور مصنوعی بارش کے لئے منصوبہ بندی بھی شروع کر دی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے سموک کے خاتمے کے لئے بارش ناگزیز ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں ایک ڈرائی سپیل چل رہا ہے۔ سموگ کلئیر ہونے کی صرف دو ہی صورت حال ہو سکتی ہیں۔ ایک تو یہ کہ بارش ہو اگر نہیں تو صرف ایک ویدر سسٹم ہی گزر جائے جس میں ہوا ہو تاکہ پولو ٹینٹس ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو سکیں۔ ماہرین کے مطابق مصنوعی بارش کے لیے پاکستان کے پاس مطلوبہ وسائل موجود ہیں۔واضح رہے مصنوعی بارش برسانے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد بھی منظور کی گئی۔
لاہورسمیت پنجاب بھر میں سموگ کا راج، جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، اس خطرناک صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکام نے سر جوڑ لئے اور مصنوعی بارش کے لئے منصوبہ بندی بھی شروع کر دی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے سموک کے خاتمے کے لئے بارش ناگزیز ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں ایک ڈرائی سپیل چل رہا ہے۔ سموگ کلئیر ہونے کی صرف دو ہی صورت حال ہو سکتی ہیں۔ ایک تو یہ کہ بارش ہو اگر نہیں تو صرف ایک ویدر سسٹم ہی گزر جائے جس میں ہوا ہو تاکہ پولو ٹینٹس ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو سکیں۔