پنجاب حکومت

پنجاب حکومت نے انٹرنل آڈٹ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(ملت + آئی این پی) پنجاب حکومت نے انٹرنل آڈٹ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیاجبکہ محکمہ قانون نے سمری منظوری کیلئے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو ارسال کردی ۔ذرائع کے مطابق یہ اتھارٹی تمام محکموں کا انٹرنل آڈٹ کرے گی، اس سلسلے میں محکمہ قانون نے سمری منظوری کیلئے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو ارسال کردی سمری منظور ہونے کے بعد اس اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور دیگرعملے کی بھرتی شروع کی جائے گی۔