پنجاب حکومت

پنجاب حکومت کا 10 کمپنیاں بند کرنیکا اعلان

پنجاب حکومت کا 10 کمپنیاں بند کرنیکا اعلان

لاہور: (ملت آن لائن) پنجاب کمپنیز سکینڈل کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ حکومت نے 10 کمپنیاں بند کرنیکا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کہتی ہیں 63 کمپنیاں بنائیں جن میں سے 53 کمپنیاں باقی رہ گئی ہیں، آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو آڈٹ کا کہہ دیا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آڈیٹر جنرل نے صرف سترہ کمپنیوں کے آڈٹ کئے، نیب نے کاپی مانگی تو بھیج دیں گے۔

پوزیشن نے پنجاب کی 56 کمپنیز میں مالیاتی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے بنائی جانے والی حکومتی کمیٹی کو مسترد کردیا۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ خربوزوں کی رکھوالی پر گیدڑ کو رکھوالا بنا دیا گیا ہے۔

پنجاب کی 56 کمپنیز میں مالیاتی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں بنائی جانے والی کمیٹی کو اپوزیشن نے مسترد کر دیا ہے۔

اپوزیشن کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں قائم ہونے والی کمیٹی کیا تحقیقات کرے گی، چور اپنی چوری کی تحقیقات خود کیسے کرے گا۔ اسمبلی فلور پر اس بات کا مطالبہ کرچکے ہیں کہ تحقیقات کا اختیار آڈیٹر جنرل کو ہے وہ ہی اس کی تحقیقات کریں۔

اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ پنجاب کی کمپنیز میں مالیاتی سکینڈل نے حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کر کے رکھ دیا ہے، آڈیٹر جنرل کی بجائے سکینڈل کی تحقیقات رانا ثناء اللہ سے کرانے کا مطلب ہے کہ تحقیقات ٹھپ، خربوزوں کی رکھوالی پر گیڈر کو بٹھا دیا گیا۔