لاہور (ملت + آئی این پی) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فوڈ لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ آسان بنا دیا‘ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ای لائسنسنگ موبائل اپلیکیشن اور سمارٹ کارڈ سہولت کا اجرا کر دیا ‘الائیڈ بینک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی میں معاملات طے پاگئے۔تفصیلات کے مطابق پرل کانٹینٹل ہوٹل شالیمار ہال میں ہونے والی لانچنگ تقریب میں وزیر خوراک بلال یایسن ،ڈی جی نورالامین مینگل، صدر الائیڈ بینک طاہر حسن قریشی، گروپ چیف طاہر یعقوب بھٹی ،گروپ ہیڈ عابد انور،ایم پی اے کنول نعمان سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلال یایسن نے بتایا کہ اس سہولت کے ذریعے اب فوڈ آپریٹرز موبائل اپلیکیشن کے ذریعے لائسنس کی درخواست دے سکیں گے۔ درخواست دینے کے بعد الائیڈ بنک کی کسی بھی برانچ میں فیس جمع کروا ئی جا سکے گی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی سے منظوری اور ویری فیکیشن کے بعد بنک صارف کو لائسنس جاری کرے گا صارف بذات خود یا بذریعہ کورئیر لائسنس وصول کر سکے گا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ صارفین کسی بھی شہر سے با آسانی لائسنس کے لیے اپلائی اور وصول کر سکیں گے۔اس موقع پر لائیڈ بینک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستحط بھی کیئے گئے۔
پنجاب حکومت
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فوڈ لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ آسان بنا دیا
