لاہور (ملت آن لائن ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گھروں میں تیار کردہ کھانے کو آن لائن فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کا فیصلہ کر لیا ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نو ر الامین مینگل نے آن لائن کھانا فروخت کرنے والوں کو ایک ماہ کے اندر لائسنس حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکم عدولی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔نور الامین مینگل کا کہنا تھا کہ آن لائن فوڈ کے کاروبار کو ہینڈل کرنے کیلئے کوئی اضافی قانون سازی کی ضرورت نہیں ۔خیال رہے ملک بھر میں بغیر کسی روک ٹوک کے آن لائن کھانے کی سیل جاری ہے جس پر ٹیکس نہیں دیا جا رہا ۔
پنجاب حکومت
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گھروں میں تیار کردہ کھانے کو آن لائن فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کا فیصلہ
