پنجاب محکمہ تعلیم نے سکولز کے اوقات کار تبدیل کر دیئے
لاہور: (ملت آن لائن) پنجاب محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سموگ کی صورتحال کے پیش نظر سکولوں کے اوقات کار میں معمولی تبدیلی کر دی، سکول صبح 9 بجے کھلیں گے اور 2 بجکر 30 منٹ پر چھٹی ہوگی۔صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں تقریب میں میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں بڑھتی ہوئی سموگ کے پیش نظر سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر یہ فیصلہ کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا مقصد طالبعلموں کو سموگ سے محفوظ رکھنا ہے۔ صوبائی وزیر رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ جہاں جہاں سموگ ہے ان سکولوں میں ماسک بھی تقسیم کئے جائیں گے۔
رانا مشہود نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں تقریب میں میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں بڑھتی ہوئی سموگ کے پیش نظر سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر یہ فیصلہ کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا مقصد طالبعلموں کو سموگ سے محفوظ رکھنا ہے۔