پنجاب میں اوبراورکریم سے منسلک گاڑیوں کے لئے نئی پالیسی تیار
لاہور: (ملت آن لائن) پنجاب میں اوبر اور کریم سمیت شیئررائیڈنگ گاڑیوں کے لئے نئی پالیسی تیارکرلی گئی ہے جس کے تحت نجی گاڑیوں کے کمرشل ہونے سے کرایوں میں اضافہ ہوگا۔
پنجاب میں اوبر اور کریم سمیت تمام آن لائن شیئررائیڈنگ سروسزسے منسلک گاڑیوں کے لئے نئی پالیسی تیارکرلی گئی ہے، اس سلسلے میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، محکمہ ٹرانسپورٹ اور محکمہ ایکسائز نے پالیسی تجاویز صوبائی حکومت کو ارسال کر دیں جس کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
نئی پالیسی کے تحت شیئررائیڈنگ گاڑیوں کے مالکان کو اپنی گاڑیوں کی کمرشل رجسٹریشن کروانا ہوگی اور ان گاڑیوں کا کمرشل ٹیکس بھی ادا کرنا ہوگا، یہ شیئر رائیڈنگ گاڑیاں عارضی طور پر کمرشل رجسٹرڈ ہوسکیں گی اور گاڑی کا مالک جب چاہے اس کی کمرشل رجسٹریشن ختم کروا سکے گا۔شیئررائیڈنگ گاڑیوں کے کمرشل ہونے سے کرایوں میں اضافہ ہوگا اور اس اقدام سے شہریوں کو محفوظ ، آرام دہ اورسستے سفرکی سہولت مہنگی پڑجائے گی۔
واضح رہے کہ چند ماہ پہلے شیئرائیڈنگ گاڑیوں کے کمرشل استعمال کی بنیاد پرلاہور،کراچی اوراسلام آباد میں یہ سروسزمعطل کردی گئی تھیں۔