پنجاب حکومت

پنجاب میں بسنت منانے پر مکمل پابندی ہے جو برقرار رہے گی،وزیر اعلی پنجاب

لاہور (ملت + آئی این پی) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں بسنت منانے پر مکمل پابندی ہے اور یہ پابندی برقرار رہے گی۔انہوں نے کہا کہ کسی کو بسنت منانے کے نام پر عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔وزیر اعلی نے کہا کہ پنجاب بھر میں پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور اس ضمن میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔وزیر اعلی نے کہا کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ضلع کا ڈی پی او ذمہ دار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے صوبے کے عوام کا مفاد سب سے زیادہ مقدم ہے ۔