پنجاب حکومت

پنجاب میں دو روز کیلئے تعلیمی اداروں کی چھٹی کا اعلان

پنجاب میں دو روز کیلئے تعلیمی اداروں کی چھٹی کا اعلان
لاہور:(ملت آن لائن) پنجاب میں دو روز کیلئے تمام تعلیمی اداروں کی چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔ صوبے بھر میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے دو دن کے لیے اسکولوں سمیت تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وفاقی تعلیمی اداروں میں کل کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے پیر اور منگل کو دو دن تک اسکول، کالجز اور جامعات بند رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بدھ کو کھلیں گے۔