لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے 22اپر یل سے پہلے پنجاب میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں رینجرز کو دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کیلئے اختیار ات ہوں گے ‘پنجاب میں رینجرز پولیس اور دیگر اداروں کے جوائنٹ آپر یشن دہشت گردوں کے خلاف کامیابی کیساتھ جاری ہیں ‘وہ دن دور نہیں جب پنجاب مکمل طور پر امن کا گہوارہ بنے گا ۔ سوموار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ خان نے کہا کہ پنجاب میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کوئی ایشو نہیں بلکہ مقررہ وقت سے پہلے ہی رینجرز کے اختیارات میں اضافہ کر دیا جائیگا اور پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کیلئے رینجرز کے پاس مکمل اختیارات ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں د ہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف بلا تفر یق آپر یشن اور کاروائیاں کامیابی کیساتھ جاری ہیں ۔
پنجاب حکومت
پنجاب میں رینجرز کو دہشتگردوں کیخلاف کاروائی کیلئے اختیار ات ہونگے
