لاہور: (ملت آن لائن) پنجاب سمیت لاہور میں دھند اور سموگ شہریوں کی زندگی پر بوجھ بن گئی۔ لاہور، شیخوپورہ، کوٹ مومن اور قصور سمیت مختلف علاقوں میں صبح کے وقت شدید دھند چھائی رہی، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ فضا میں چھائی سموگ سے شہری آنکھوں میں جلن، گلے میں سوزش، بخار اور جلدی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔صوبے بھر میں سموگ نے عوام کا برا حال کر دیا۔ ٹریف حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ فیصل آباد ائرپورٹ بند جبکہ ملتان سے متعدد پروازیں منسوخ ہو گئیں، مسافر بے یارو مدد گار ہیں۔ ریسکیو کے مطابق فیصل آباد روڈ فتح آباد کے قریب مسافر بس الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے۔ رینالہ خورد میں بھی نیشنل ہائی وے پر بس اور وین میں تصادم سے ہوا جس میں 8 مسافر زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا۔
پنجاب حکومت
پنجاب میں سموگ اور فوگ کا راج
