پنجاب حکومت

پنجاب میں سینزنل انفلوئینزا سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 21 ہو گئی

پنجاب میں سینزنل انفلوئینزا سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 21 ہو گئی

ملتان : (ملت آن لائن) پنجاب میں سینزنل انفلوئینزا سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 21 ہو گئی، ملتان، بہاولپور اور ڈیر ہ غازیخان میں سینزنل انفلوئینزا سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے لیکن اس کے باوجود تا حال متاثرہ مریضوں کے لواحقین کی ویکسینیشن کا عمل مکمل نہ ہونے سے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہور ہا ہے۔تاحال متاثرہ مریضوں کے لواحقین کی ویکسینیشن کا عمل مکمل نہ ہونے سے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہور ہا ہے۔ نشتر اسپتال ملتان میں سیزنل انفلوئینزا اے ایچ ون این ون سے گزشتہ چند روز میں 16 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ بہاولپور کے وکٹوریہ اسپتال میں 3 اور ڈیرہ غازیخان میں 2 مریضوں کی اموات سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ہے لیکن اس کے باوجود تا حال متاثرہ مریضوں کے لواحقین کی ویکسنیشن کا عمل مکمل نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد بھی 113 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کا موقف ہے ویکسین کی مقدار محدود ہے جس سے اسپتالوں کے عملے اور ڈاکٹروں کی ویکسینیشن کی جارہی ہے۔ اسی لیے اسپتالوں کی ویکسین سے محروم رہ جانے والے لوا حقین اپنی ویکسینیشن کا خود بندوبست کریں۔