پنجاب حکومت

پنجاب میں مزید 4 نئی تحصیلیں بنانے کا فیصلہ

پنجاب میں مزید 4 نئی تحصیلیں بنانے کا فیصلہ
لاہور:(ملت آن لائن) عام انتخاب کی تیاریاں، حکومتی جماعت کے ممبران اسمبلی کی سفارشات رنگ لی آئیں، پنجاب میں مزید چار نئی تحصیلیں بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پنجاب حکومت کا صوبے میں مزید چار تحصیلیں بنانے کے حوالے سےبورڈ آف ریونیو نے تمام کمشنر کو لیٹر لکھ دیا ہے۔ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلع بہاولنگر میں تحصیل ڈاہرانوالہ، مظفر گڑھ میں سرور شہید تحصیل، ضلع وہاڑی میں گگومنڈی نئی تحصیل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گجرات میں جلال پور جٹاں نئی تحصیل.بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ بورڈ آف ریونیو نے انفارسٹیکچر اور آمدن سمیت معاملات کی تفصیلات مانگ لیں