پنجاب پولیس کی پرانی وردی دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ
لاہور:(ملت آن لائن) پنجاب پولیس کی نئی وردی ختم کرکے ایک مرتبہ پھر پرانی وردی بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے پولیس کی سابقہ وردی ختم کرکے نئی وردی لاگو کی تھی جوکہ آئی جی پنجاب سے لے کر کانسٹیبل تک کے ملازمین کے لیے لازمی قرار دی گئی تھی۔ پنجاب حکومت نے تمام پولیس اہلکاروں اور افسران کو سرکاری خرچ پر نئی وردی فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن درحقیقت 70 فیصد افسران اور اہلکاروں نے نئی وردی اپنی جیب سے خریدی تھی۔ جب کہ پولیس افسران اور اہلکاروں نے نئی وردی پراپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس وردی کی وجہ سے دیہی علاقوں کے لوگ انہیں پولیس افسر ماننے کو تیار نہیں ہیں بلکہ وہ انہیں بہروپیا کہتے ہیں اوروردی تبدیل ہونے سے پولیس وردی کا رعب بھی ختم ہو چکا ہے۔
پنجاب حکومت
پنجاب پولیس کی پرانی وردی دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ
