پنجاب حکومت

پنجاب کابینہ میں مزید توسیع کر دی گئی

لاہور: (ملت+آئی این پی) پنجاب کابینہ میں مزید توسیع کر دی گئی، وزیراعلی پنجاب نے لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ سردار محمد ایوب خان کو صوبائی وزیر مقرر کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ سردار محمد ایوب خان کو صوبائی وزیر مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ سردار محمد ایوب خان کو انسداد دہشتگردی کا قلمدان سونپ دیا گیاسردار محمد ایوب خان کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سیاسی گھرانہ سے ہے، سردار ایوب خان کے والد سردار محمد مراد خان 1985 سے 1990 تک پنجاب اسمبلی کے ایوان کا حصہ رہے ہیں جبکہ 1995 سے 1999 تک سردار محمد ایوب خان کے بھائی سردار محمد مسعود خان بھی پنجاب اسمبلی کا حصہ رہے سردار محمد ایوب خان 2008 سے 2013 کی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔