پنجاب حکومت

لاہور ہائیکورٹ؛پنجاب کمپنیز کو کام سے روکنے کیلئےدرخواست دائر

لاہور: (ملت آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کی 56 کمپنیوں میں 5 مزید کمپنیوں کی کرپشن تحقیقات کے لئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ سول سوسائٹی کے رہنما وکیل اظہر صدیق نے درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ 8 سالوں میں 61 کمپنیاں بنائیں، جس میں ٹرانسپورٹ اور صاف پانی سمیت دیگر شامل ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 80 ارب سے زائد کی کرپشن ہوئی لیکن ان کمپنیز کا آڈٹ بھی نہیں کروایا گیا۔ درستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ کمپنیز میں کرپشن کے حوالے سے نیب کو از سر نو تحقیقات کا حکم جاری کیا جائے اور عدالت فیصلے تک کمپنیز کو کام سے روکنے کا حکم جاری کرے۔