پنجاب حکومت

پنجاب کمپنی سکینڈل، نیب نے بھی کارروائی شروع کر دی

پنجاب کمپنی سکینڈل، نیب نے بھی کارروائی شروع کر دی
لاہور:(ملت آن لائن) پنجاب کمپنی سکینڈل کیخلاف نیب کی بڑی کارروائی، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دفتر شاہین کمپلکس پر چھاپہ مار کر ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم کے دوران سروس کاموں کا اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا۔ سیکریٹری ایل ڈبلیو ایم سی حسن بھٹی اور جنرل مینجر پلاننگ نصرت گل سے اہم ریکارٍڈ بھی لیا گیا۔ نیب نے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کے دوران سروس ہونے والے تمام کاموں کا ریکارڈ مانگا تھا، مگر سیکریٹری بلدیات کی طرف سے ریکارڈ مہیا نہیں کیا گیا جس پر نیب نے کارروائی کی۔ ڈی جی نیب ایل ڈبلیو ایم سی میں ہونے والے غیر قانونی معاملات کی تحقیقات کو خود مانیٹر کر رہے ہیں۔ نیب لاہور نے لکھو ڈیر لینڈ فل سائٹ پر ہونے والے ترقیاتی کاموں کی تفصیلات بھی حاصل کر لیں، جبکہ محمود بوٹی ڈمپنگ سائیڈ پر ہونے والے کاموں کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔