لاہور سمیت پنجاب کے مخلتف شہروں میں دھند، معمولات زندگی مفلوج
لاہور: (ملت آن لائن) لاہور سمیت پنجاب کے مخلتف شہروں میں شدید دھند کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے۔ حد نگاہ کم رہ جانے کے باعث موٹر وے کو کئی مقامات پر بند کر دیا گیا ہے۔ نیشنل ہائی وے پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ پنجاب بھر میں فلائیٹ آپریشن بھی بری طرح متاثر ہوا جبکہ لاہور ائیرپورٹ کو حد نگاہ صفر رہ جانے کے باعث بند کر دیا گیا۔ راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کے ایئرپورٹس پر بھی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ دھند کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے، گاڑیوں کی روانگی میں کئی کئی گھنٹے تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
لاہور سمیت پنجاب بھرمیں اسموگ بیماریوں کا سبب ہی نہیں باربار بجلی جانے کی وجہ بھی بن گئی ہے۔ ملک میں کئی پاورپلانٹ بندکردئیےگئےہیں ، جس سے شہروں اور دیہات میں گھنٹوں لوڈشیدنگ جاری ہے، متاثرہ علاقوں میں بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نےشہروں اور دیہات کیلئے لوڈشیڈنگ کاشیڈول جاری کردیا۔ ہرگھنٹے بعد ایک گھنٹہ بجلی بند ہو رہی ہے۔ صنعتی اورکمرشل فیڈرزبھی 12،12 گھنٹے بندرکھےجائیں گے جب کہ گزشتہ روز کی طرح آج بھی پروازوں اورٹرینوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثرہوا ہے۔