لاہور:(اے پی پی) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے صوبے کے 5 بڑے شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ سے متعلق اہم اقدامات کی منظوری دے دی ہے- لاہورمیں وزیراعلی شہباز شریف کی زیر صدارت سیف سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیف سٹی پراجیکٹ پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اورپنجاب کے دیگر5 بڑے شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے اہم فیصلوں اورمتعدد اقدامات کی اصولی منظوری بھی دے دی گئی۔ وزیراعلی شہبازشریف کا سیف سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے کہنا تھا کہ سیف سٹی پراجیکٹ پنجاب کومحفوظ اور خوشحال بنانے کی جانب اہم قدم ہے، عوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی چیز مقدم نہیں، منصوبے پرعمل درآمد کے لیےعملے کوجدید تربیت دی جا رہی ہے۔ سیف سٹی پراجیکٹ انتہائی حامل کا منصوبہ ہے جب کہ ڈولفن فورس اور پولیس رسپانس یونٹ بھی منصوبے کا حصہ ہوں گے۔
پنجاب حکومت
پنجاب کے 5 شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ سےمتعلق اقدامات کی منظوری
