پنجاب حکومت

پوری قوم اپنی بہادر افواج کےساتھ ہے، شہبازشریف

پوری قوم اپنی بہادر افواج کےساتھ ہے، شہبازشریف

لاہور(ملت آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ مسلح افواج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کےساتھ ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے عالمی برادری سے بھارتی افواج کی اشتعال انگیزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی فوج نے گزشتہ روز بھی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے نائب صوبیدار سمیت 3 افراد شہید ہوئے۔

شہبازشریف نے بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پر اپنے رد عمل میں کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزیاں کررہا ہے لہٰذا عالمی برادری بھارتی افواج کی اشتعال انگیزیوں کانوٹس لے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسلح افواج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کےساتھ ہے۔