پنجاب حکومت

پوری قوم کو شہداء کی لازوال قربانیوں پر فخر ہے، شہباز

لاہور: (ملت+آئی این پی )وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پاکستان نے لازوال قربانیوں کے ذریعے اقوام عالم میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے جبکہ پوری قوم کو شہداء کی لازوال قربانیوں پر فخر ہے۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت کیا گیا جبکہ شہبازشریف نے شہید ہونے والے پولیس افسروں، اہلکاروں اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد کی لازوال قربانیوں کو بھی خراج عقیدت کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامیابیوں کا ثمر انہیں لازوال قربانیوں سے ممکن ہوا ہے، جبکہ آج پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ اور پرامن بن چکا ہے۔ اپنا آج ملک و قوم کے کل کیلئے قربان کرنے والے پوری قوم کے ہیرو ہیں