پنجاب حکومت

پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب مہم سے اپنی مثال آپ ہے

لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب مہم سے اپنی مثال آپ ہے۔ تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی کا زینہ ہے۔ کوئی ملک اُس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک کہ اس ملک کی توجہ کا بنیادی مرکز تعلیم نہیں ہوتی۔اگر ہم دنیا کی ترقی یافتہ اقوام پر نظر دوڑائیں تو پتہ چلتا ہے کہ امریکہ ، جرمنی، جاپان، فرانس اور دیگر اقوام نے تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے کی بدولت ترقی کی۔اب پاکستان بھی ان خوش قسمت اقوام کی صف میں شامل ہے جس کو ایسی قیادت نصیب ہوئی ہے جس کا اوڑھنا بچھوناتعلیم ہے۔ سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ہو یا بچوں کو گھر سے سکول لانے کے انتظامات ہوں، اساتذہ کی استعداد کو بڑھانا ہو یا بچوں کو درسی کتب کی مفت فراہمی ہو، کمپیوٹر کی لازمی تعلیم ہو یا بچوں کی بنیادی تعلیم کی فراہمی ہو بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی عزتِ نفس کی بحالی ہو یا غریب اور پسماندہ علاقوں کے بچوں کو سولر لیمپس کی فراہمی ہمیں، موجودہ قیادت بالخصوص خادمِ پنجاب محمد شہباز شریف اور صوبائی محکمہ تعلیم ہر وقت مصروف عمل نظر آتاہے۔ یقیناًیہ ایک بہت حوصلہ افزا اور باعث اطمینان عمل ہے۔