پنجاب حکومت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

لاہور:(ملت آن لائن) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے ، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہیں لیکن ہمارے ملک میں ہر ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے، شہریوں سے پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں اضافی سیلز ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ واپس لے کر نئی قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق کی جائیں۔ عوام پر پٹرول بم حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4.06 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 3.96 روپے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 6.25 جب کہ مٹی کا تیل 6.79 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا ہے۔

……………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے،،،،نئے سال میں حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرادیا

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزارتِ پیٹرولیم نے نئے سال کی آمد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ حکومت نے نیا سال شروع ہونے سے چند گھنٹے پہلے ہی عوام پر پیٹرول بم گرا دیا ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزراتِ پیٹرولیم کو ارسال کی جس میں پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 6 پیسے، مٹی کے تیل کے دام میں 13 روپے 58 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخوں میں 5 روپے 83 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 49 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز منظور کرتے ہوئے قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے اور اب پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 6 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 81 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 96 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے اور اب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت89.91 روپےفی لیٹر ہوگی۔ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 6 روپے 25 پیسے کے اضافہ کے ساتھ 58 روپے 37 پیسے مقرر کی گئی ہے جب کہ مٹی کے تیل میں 6 روپے 79 پیسے اضافہ کرکے 64 روپے 30 پیسے کا کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کی منظوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اوگرا کی سفارش پر دی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اس کے باوجود پاکستان میں بھارت، بنگلا دیش اور ترکی کے مقابلے میں پٹرول کی قیمت کم ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق پیر یکم جنوری سے ہوگا۔