لاہور (ملت + آئی این پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو فوجی عدالتوں کی حمایت کیلئے پتہ نہیں کہاں سے ‘‘گولی ‘‘ملی جسکے بعد اعتزاز حسن جو بہت بڑے قانون دان اور مفکر بنے پھرتے ہیں کل وہ بھیگی بلی بن کر بیٹھے فوجی عدالتوں کی حمایت کر رہے ‘ عمران خان پر الزامات ابھی بھی اپنی جگہ پر موجود ہیں‘ عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن نے ٹیکنکل گراونڈ پر ریفرنس کو خارج کیا ہے ‘پاناما کیس میں نواز شریف نے اپنے بچوں کے ساتھ پیش کیا اور کوئی ٹیکنکل گراونڈ کا سہارا نہیں لیا لیکن عمران خان کے ریفرنس کو ہم پھر چینج کریں گے ‘ الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف ریفرنس بہت سے دائر کیا لیکن کچھ بھی ہو جائے ان کے خلاف الزامات جوں کے توں باقی ہیں عمران خان اور جہانگیر ترین کو تلاشی دینا پڑے گی‘ عمران خان نے اب تک صرف الزام اور انتشار کی سیاست کی ان کا کام ملک میں ہروقت افراتفری پھیلانا ہے‘اوریج ٹرین منصوبہ پنجاب کا عوامی منصوبہ ہے اگر کسی کیس کے تحت اسکو روکا گیا تو بدقسمتی ہے ‘آٹ سورس ادارے میرٹ پر کیے جا رہے ہیں اگر کوئی فرنٹ مین کے ذریعے دیا گیا ہے تو اپوزیشن الزام لگانے کی بجائے عدالت میں ثبوت کے ساتھ چیلنج کریں ’بابر بٹ کے قتل کو سیاسی قرار دینا پیپلزپارٹی کا سب سے بڑ اجھوٹ ہے ۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ تحریک انصاف میں انتشار پھیلانے والے اور منفی سیاست کرنے والے لوگ ہیں جب کہ تحر یک انصاف نے اب تک صرف الزامات اور انتشار والی سیاست ہی کی ان کام ہی یہی ہے کہ ملک میں افراتفری رہے آئندہ کے انتخابات میں عوام پی ٹی آئی کو مسترد کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی توسیع کے حوالے سے پیپلزپارٹی کو بہت منانے کی کوشش کی اور مذاکرات بھی کئے گئے گزشتہ روز اعتزاز احس فوجی عدالتوں کے حوالے سے بھیگی بلی بن کر بات کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر تنقید سیاسی پوائنٹ اسکورننگ ہے اگر اورنج لائن منصوبے میں کوئی رکاوٹ ڈال دی گئی تو یہ لاہور کے عوام کی بہت بڑی بدقسمتی ہوگی۔فیصل آباد میں گزشتہ روز نجی بینک میں ڈکیتی مزاحمت پر گارڈ کی ہلاکت پر وزیرقانون کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکیورٹی ایجنسی کا گارڈ 10 منٹ تک تن تنہا ڈاکوں سے لڑتا رہا اگر 2 افراد بھی اس کی مدد کرنے آجاتے تو گارڈ کی موت واقع نہ ہوتی جس سیکیورٹی ایجنسی نے اس گارڈ کو کھڑا کیا تھا اس پر پابندی عائد ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت جھوٹ کی سیاست کر رہی ہے پنجاب میں شوکت بسرا والا واقعہ بسرا کا اپنا بنایا ہوا ڈرامہ ہے میں اعجاز الحق ایم این اے سمیت ہمارے ایم پی اے کو بھی بے گنا مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے جبکہ لاہور میں بابر سہیل بٹ کا قتل انتہائی افسوس ناک ہے جس کی ہم مزاحمت کرتے ہیں لیکن انکا قتل بھی ایک خاندانی دشمنی کی وجہ سے کیا گیا ہے انکو سیاسی قتل کہنا پیپلز پارٹی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں نواز شریف نے اپنے بچوں کے ساتھ پیش کیا اور کوئی ٹیکنکل گراونڈ کا سہارا نہیں لیا لیکن عمران خان کے ریفرنس کو ہم پھر چینج کریں گے ۔
پنجاب حکومت
پیپلزپارٹی کو فوجی عدالتوں کی حمایت کیلئے پتہ نہیں کہاں سے ‘‘گولی ‘‘ملی’رانا ثناء اللہ
