پنجاب حکومت

پی ایس ایل: شہباز شریف کی پشتو بولنے والے پولیس آفیسرز تعینات کرنے کی ہدایت

لاہور (ملت + آئی این پی) پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے خیبر پختونخواہ اور بلوچستان سے آنے والے شائقین کے لئے خوشخبری‘ وزیر اعلی پنجاب نے قذافی سٹیڈیم کے باہر پشتو بولنے والے پولیس آفیسرز تعینات کرنے کی ہدایت کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے قذافی سٹیڈیم کے باہر پشتو بولنے والے پولیس آفیسرز تعینات کرنے کا حکم دیا ہے پشتو بولنے والے پو لیس آفیسرز مامور کرنے کا مقصد خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے آنے والے شائقین کرکٹ کے لئے سٹیڈیم داخلے کے لئے آسانی پیدا کرنا ہے۔