پنجاب حکومت

پی ٹی آئی والے خلوت میں کہتے ہیں کہ بروقت انتخابات ہی بہتر ہیں: سعد رفیق

پی ٹی آئی والے خلوت میں کہتے ہیں کہ بروقت انتخابات ہی بہتر ہیں: سعد رفیق
لاہور:(ملت آن لائن) صوبائی دارالحکومت میں وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وفاقی وزراء سمیت معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کا فائدہ سیاسی جماعتوں کو نہیں بلکہ جموریت کو ہو گا، حلقہ بندیاں اگلے الیکشن کے لئے بہت ضروری ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قبل از وقت الیکشن کی بات کرتی ضرور ہے لیکن اس کے ارکان خلوت میں بیٹھتے ہیں تو کہتے ہیں کہ انتخابات بروقت ہی بہتر ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاستدان اڑ کر کہیں نہیں جاتے ہماری جماعت کے اراکین چٹان کی طرح متحد ہیں، جو پارٹی چھوڑ کر جائے گا وہ کہیں کا نہیں رہے گا، اب سیاستدانوں میں سیاسی شعور آ گیا ہے۔