پنجاب حکومت

پی ٹی آئی کے کارکن بھی بچوں کی طرح ہیں، شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب:(آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکن اشتعال میں نہ آئیں ، پی ٹی آئی کے کارکن بھی انکے بچوں کی طرح ہیں جن کا تحفظ انکی ذمہ داری ہے ۔ لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان کی اقتدار بذریعہ انتشار خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔ تحریک انصاف کے مظاہرے کے روز مسلم لیگ ن کے دفاتر بند رکھے جائیں گے، کارکن ردعمل میں کوئی اقدام نہ کریں ۔ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ڈنڈا بردار فورس جیسے اقدامات برداشت نہیں کیے جائیں گے، عمران خان کے طرز سیاست کے باعث انکے اپنے بھی پرائے ہوچکے ہیں۔ وزیر اعلی ٰ کا کہناتھاکہ پی ٹی آئی کے کارکن بھی انکےبچوں کی طرح ہیں جن کاتحفظ انکی ذمہ داری ہے ۔