پی پی کا عام انتخابات میں پنجاب کی موجودہ بیوروکریسی قبول کرنے سے انکار
لاہور: (ملت آن لائن) پیپلز پارٹی نے عام انتخابات میں پنجاب کی موجودہ بیوروکریسی قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ وسطی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ کہتے ہیں تمام اپوزیشن جماعتوں سے مل کر مشترکہ لائحہ عمل بنائیں گے۔ پی پی رہنماء لودھراں کے ضمنی الیکشن میں شکست پر بھی خوب برہم نظر آئے۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ کی زیرصدارت پارٹی کے تنظیمی عہدیداروں کا اجلاس ہوا جس میں ممبر سازی مہم، لودھراں کے ضمنی الیکشن میں شکست اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنماؤں نے پنجاب کی بیوروکریسی کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان چودھری منظور کا کہنا تھا کہ شریفوں کے وفادار افسر قبول نہیں۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ لودھراں کے ضمنی الیکشن میں شکست کی وجوہات کا تعین کر رہے ہیں، ابھی بہت تبدیلی آنا باقی ہے، عام انتخابات تک حالات اور ہوں گے۔پی پی کا عام انتخابات میں پنجاب کی موجودہ بیوروکریسی قبول کرنے سے انکار