چرچ حملہ؛ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
لاہور(ملت آن لائن) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کوئٹہ میں چرچ پر حملے کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہپاکستان کا ہر شہری اپنے مسیحی بھائیوں کے غم میں برابر کا شریک ہے۔کوئٹہ میں چرچ پر حملہ قوم کو تقسیم کرنے کی گھناؤنی سازش ہے۔اس افسوناک سانحہ پر پاکستان کا ہر شہری اپنے مسیحی بھائیوں کے غم میں برابر کا شریک ہے۔یہ ایوان بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب میاں نواز شریف کی قیادت میں ان پر سو فیصد عملدرآمد ہوتا رہا ہے۔اب آپریشن ردالفساد بھی کامیابی سے جاری ہے۔پاکستان میں ایک سازش کے تحت مسیحی برادری کو ٹارگٹ کیا جاتا رہا ہے۔گرجا گھر پر پہلا خود کش حملہ2001 میں ہوا،پہلا حملہ بہا ولپور ،دوسرا حملہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد ،تیسرا خود کش حملہ پشاور، چو تھا لاہور اور پا نچواں خود کش حملہ کو ئٹہ گر جا گھر پر ہوا، تمام حملوں کی ذمہ داری کا لعدم شدت پسند تنظیموں نے قبول کی ۔ان افسوناک واقعات میں سب سے پہلے جام شہادت سکیورٹی اداروں کے جوانوں نے نوش فرمایا۔لہذا یہ ایوان اس امر کا اعادہ کرتا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن بلاتفریق جا ری رہے گا، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔
پنجاب حکومت
چرچ حملہ؛ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
