پنجاب حکومت

چھ بچیوں کو قتل کرنیوالا ملزم ایک ہی ہے :پولیس

چھ بچیوں کو

6 بچیوں کو قتل کرنیوالا ملزم ایک ہی ہے :پولیس

لاہور (ملت آن لائن) فی الحال مجرم تک نہیں پہنچ سکے ، ڈی این اے رپورٹ سے نتیجہ اخذ کیا :رپورٹ زینب قتل کیس سمیت دیگر قتل ہونے والی 6 بچیوں کا قاتل ایک ہی شخص ہے ، یہ رپورٹ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں زینب قتل کیس کی تفتیش کرنے والے اہلکاروں کی جانب سء داخل کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ زینب سمیت قتل ہونے والی دیگر 6 بچیوں کے قتل میں بھی ایک ہی ملزم ملوث ہے ۔ کیس کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لینے سے نتیجہ اخذ ہوا ہے کہ ملزم کا تمام وارداتوں میں قتل کا ایک ہی طریقہ تھا۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب اور سربراہ جے آئی ٹی کو بدھ کے روز طلب کیا ہے۔ عدالت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ تمام انٹیلی جنس ذرائع کے استعمال کے باوجود مجرم ابھی تک آزاد کیوں ہیں ، صرف ڈی این اے پر ہی توجہ مرکوز نہ رکھی جائے بلکہ دیگر ذرائع کا استعمال کرکے بھی ملزم کو قانون کی گرفت میں لانے کی کوشش کی جائے۔

……………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…لاہور ہائیکورٹ: حکومت کیخلاف 17 جنوری کو دھرنا روکنے کی استدعا مسترد

لاہور: (ملت آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے 17 جنوری کو حکومت مخالف احتجاج اور دھرنے فوری روکنے کیلئے استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حکومتی موقف سن کر فیصلہ ہوگا۔احتجاج سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے لہٰذا اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو دھرنا دینے سے روکنے کا حکم دیا جائے: درخواستگزار وکیل لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ عوام کی منتخب کردہ حکومت کے خلاف دھرنے کا اعلان غیر قانونی اور آئین کے آرٹیکل 124 اے کی خلاف ورزی ہے۔ درخواستگزار وکیل نے بتایا کہ اس طرح کے احتجاج سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے لہٰذا اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو 17 جنوری کو دھرنا دینے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے حکم امتناعی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے درخواست پر سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کر دی۔