پنجاب حکومت

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی اوور سیز پاکستانیوں کو انصاف کی بروقت یقین دہانی

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی اوور سیز پاکستانیوں کو انصاف کی بروقت یقین دہانی
لندن:(ملت آن لائن) لند ن میں ورلڈ کانگرس فار اوور سیز پاکستان کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو انصاف کی بروقت فراہمی کی یقین دہانی کرائی ۔ انکا کہنا تھا کہ شخصیات نہیں ادارے اہم ہوتے ہیں، عدلیہ کیلئے غریب اور امیر برابر ہیں جبکہ ہر ایک کو یکساں انصاف پہنچانا سب سے اہم ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نےبتایا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں اوورسیز پاکستانیز کیلئے علیحدہ عدالتیں قائم کردی ہیں ، دیا ر غیرمیں مقیم پاکستانیوں کے مقدمات چھ ماہ میں حل کرنے کے احکامات جاری کئے جا چکے ہیں ۔