پنجاب حکومت

’’چین میں آپ کو ’’مین آف ایکشن‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے ‘‘

صاف پانی فراہمی

لاہور:(ملت) : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے لاہور میں نئے تعینات ہونے والے چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن(Mr. Long Dingbin) نے آج یہاں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ،پاک چین تعلقات کے فروغ اور سی پیک کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے لانگ ڈنگ بن کو نئے قونصل جنرل کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چینی قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن نے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کے لوگ بھی آپ کی انتھک محنت اور غیرمعمولی صلاحیتوں کے معترف ہیں اور میں نے چین میں آپ کی شخصیت، صوبہ پنجاب کے عوام کیلئے بے لوث خدمت اور تیز رفتاری سے منصوبوں کی تکمیل کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا ہے اور بلاشبہ چین میں آپ کو ’’مین آف ایکشن‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس کی وجہ آپ کی قیادت میں منصوبوں کو تیزی سے تکمیل ہے بلکہ آپ کی قیادت میں پنجاب حکومت نے مقررہ مدت سے قبل بھی منصوبے مکمل کئے ہیں اور میں نے جو کچھ آپ کے بارے سن رکھا تھا، پنجاب میں آ کر اس کا عملی مشاہدہ بھی کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے میں آپ نے بے پناہ محنت سے کام کیا ہے اورپاک چین دوستی کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی آپ کا کردار لائق تحسین ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی انمول اور لازوال ہے اور یہ دوستی مشکل کی ہر گھڑی میں پورا اتری ہے۔ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور سے دونوں ملکوں کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں ۔ سی پیک حقیقی معنوں میں ایک گیم چینجر ثابت ہو رہا ہے ۔ سی پیک کے تحت پنجاب سمیت پورے پاکستان میں منصوبوں کو انتہائی تیزرفتاری سے مکمل کیا جا رہا ہے اور کئی منصوبے رواں برس مکمل ہو جائیں گے۔