لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کریں گے ‘ گندم کی فصل کا مقرر کردہ معاوضہ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا ‘ رواں برس گندم کی بہترین فصل ہوئی ہے ‘ بادانہ کی تقسیم کا عمل نہایت شفاف اور منصفانہ ہو گا۔ جمعرات کو لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ رواں برس گندم کی بہترین فصل ہوئی ہے۔ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشتکار کے حقوق کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو گندم کی فصل کا مقرر کردہ معاوضہ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ طے شدہ پالیسی کے مطابق کاشتکاروں کو باردانہ کی تقسیم کی جائے گی۔ باردانہ کی تقسیم کا عمل نہایت شفاف اور منصفانہ ہو گا۔
پنجاب حکومت
کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کریں گے
