پنجاب حکومت

کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد ہلاک

کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد ہلاک
لاہور:(ملت آن لائن) ترجمان کاونٹر ٹرتورزم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سی ٹی ڈی فصل آباد نے خفیہ اطلاع پر جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ساڑھے بارہ بجے کے قریب تھانہ نشاط آباد کی حدود سرگودھا روڈ پر ناکہ بندی کر رکھی تھی ۔ اسی دوران چار موٹر سائیکلوں پر سوار سات سے آٹھ مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا انہوں نے رکنے کی بجائے اچانک سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔ سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ تین سے چار دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے دو کلاشنکوفیں ، تین کلو بارودی مواد، ڈیٹونٹرل اور دو موٹر سائیکل برآمد کر لی گ ہے۔ ہلاک دہشت گردوں کی ابھی شناخت نہیں ہو سکی ہے جبکہ فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے چھاپ مار کاروائیاں جاری ہیں۔ مقامی پولیس نے چاروں دہشت گردوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا ہے ۔