کرپشن کے قبرستانوں کو ترقی کے میناروں میں بدل دیا ہے، شہباز شریف
لاہور:(ملت آن لائن0وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے کرپشن کے قبرستانوں کو ترقی کے میناروں میں تبدیل کر دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مفاد عامہ کے منصوبوں پر بلاجواز تنقید کرنے والے خوشحالی کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کوعوام کی محرومی کا خاتمہ برداشت نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کے مخالفین نہیں چاہتے کہ ملک ترقی کرے، مخالفت کرنے والے مخالفت کریں اور ہم عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آمریت کے دور میں پنجاب کے سابق حکمرانوں نے کرپشن کی لیکن موجودہ حکومت نے کرپشن کے قبرستانوں کو ترقی کے میناروں میں بدل دیا ہے۔