لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسانوں کی فلاح و بہبود ہماری ترجیحات میں شامل ہے ‘ چھوٹے کا شتکاروں کو 100 ارب روپے کے بلا سود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں ‘ اربوں روپے کے قرضوں سے 6 لاکھ سے زائد چھوٹے کاشتکار مستفید ہوں گے ‘ ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے قرضوں کے حصول کا طریقہ کار آسان بنایا گیا ہے ۔ ہفتہ کو لاہور میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔ کسانوں کی فلاح و بہبود ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ چھوٹے کاشتکاروں کو 100 ارب کے بلا سود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں کی فراہمی سے زراعت ترقی اور چھوٹا کاشتکار خوشحال ہو گا۔ اربوں روپے کے قرضوں سے 6 لاکھ سے زائد چھوٹے کاشتکار مستفید ہوں گے۔ بلا سود قرضوں کے اس پروگرام سے بے زمین کاشتکار بھی فائدہ اٹھائیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے قرضوں کے حصول کا طریقہ کار آسان بنایا گیاہے۔
پنجاب حکومت
کسانوں کی فلاح و بہبود ہماری ترجیحات میں شامل ہے ‘ وزیراعلی پنجاب
