پنجاب حکومت

کسی کوعوامی خدمت کے سفر میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے، شہبازشریف

لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان کے عوام صرف ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں اور ہم کسی کو عوامی خدمت کے سفر میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے وفاقی وزیرریلویزخواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ صورت حال اورترقیاتی منصوبوں پر جاری کام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ دیگر ممالک کی جانب سے سی پیک میں شمولیت میں دلچسپی خوش آئند ہے۔ پاکستان کے دوست سی پیک سے خوش اوردشمن اس عظیم الشان سرمایہ کاری پیکیج سے پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں اورلاک ڈاؤن کے ذریعے پاکستان کی ترقی کے خلاف سازش کی گئی، پاکستان کے عوام صرف ترقی اورخوشحالی چاہتے ہیں۔ کسی کو عوامی خدمت کے سفر میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔