پنجاب حکومت

کوئی مسلمان ناموسِ رسالت اور ختمِ نبوت کے مسئلے پر گفتگو نہیں کر سکتا: زعیم قادری

کوئی مسلمان ناموسِ رسالت اور ختمِ نبوت کے مسئلے پر گفتگو نہیں کر سکتا: زعیم قادری
لاہور:(ملت آن لائن) دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زعیم قادری کا کہنا تھا کہ ان کی آج پیر حمید الدین سیالوی سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے مثبت انداز میں چیزوں کو سمیٹنے کی بات کی۔ زعیم قادری کا کہنا تھا کہ یقیناً ناموسِ رسالت اور ختمِ نبوت کا مسئلہ ہے جس پر کوئی بھی مسلمان ذرہ برابر بھی گفتگو نہیں کر سکتا۔ اس لیے پیر حمید الدین سیالوی کی ناراضگی بجا تھی کیونکہ ان کے علم میں کچھ ایسی باتیں تھیں لیکن انہوں نے نا صرف میری باتیں سنیں بلکہ انھیں تسلیم بھی کیا۔ انہوں نے گفتگو جاری رکھنے اور اسے منطقی انجام تک پہنچانے کی بات بھی کی۔ ایک سوال کے جواب میں زعیم قادری کا کہنا تھا کہ حمید الدین سیالوی نے صوبائی وزیرِ قانون رانا ثنا اللہ کے استعفیٰ پر بات کی تھی جس پر میں نے انھیں کہا تھا کہ میں اپنے قائدین کے سامنے آپ کی بات پہنچا دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پیر حمید الدین نے رانا ثنا اللہ کی وضاحت کے بعد معاملہ ختم کرنے کی بات کی ہے۔