پنجاب حکومت

کچھ لوگوں کی سیاست ڈیڈ لائن پر چل رہی ہے: رانا ثناء اللہ

'نواز شریف پلس

کچھ لوگوں کی سیاست ڈیڈ لائن پر چل رہی ہے: رانا ثناء اللہ
لاہور: (ملت آن لائن) رانا ثناء اللہ نے طاہر القادری کی ڈیڈ لائن پر ردعمل دیتے ہوئے کہا طاہر القادری کی ڈیڈلائن کہیں انکی واپسی کی تیاری تو نہیں، کچھ لوگوں کی سیاست ڈیڈ لائن پر چل رہی ہے، ایک کے بعد دوسری ڈیڈ لائن جاری کر کے ہنگامہ خیزی طاری رکھنا چاہتے ہیں۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے دنیا نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ کے بعد قانونی چارہ جوئی آخری آپشن ہے اور اس کے لئے عدالتیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا فیصلے عدالتوں نے کرنے ہیں، حکومت نے نہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔