گجرات: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک
گجرات:(ملت آن لائن) پاک سر زمین دہشتگردوں پر تنگ کر دی گئی، گجرات میں سی ٹی ڈی نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ دہشتگردوں سے بارود اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ دوسری جانب ملتان میں مظفر گڑھ روڈ پر سی ٹی دی نے کارروائی کی اور تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد مذہبی جماعت کے اجتماع کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ گرفتار دہشت گرد بارود اور بم بنانے میں مہارت رکھتے ہیں جبکہ ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
پنجاب حکومت
گجرات: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک
