سرگودھا (ملت + اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے گرین پاکستان پروگرام کی منظوری دیکر سموگ سمیت دیگر موسمی اثرات سے قوم کو بچانے کا جو عزم کیا ہے اور صوبوں سمیت ملک بھر میں شجر کاری مہم کیلئے اربوں روپے کے فنڈز کی فراہمی لوگوں کو صحت مند معاشرے کی فراہمی میں مدد گار ثابت ہوگی۔ان خیالات کا اظہار میئر شپ کے امیدوار مرزا الیاس بیگ نے کیا انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بدلتے ہوئے موسمی حالات سے جہاں لوگ مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں وہاں پر گرین پاکستان پروگرام ملک سے فضائی آلودگی سمیت دیگر بیماریوں کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہوگا۔
پنجاب حکومت
گرین پاکستان پروگرام ملک سے فضائی آلودگی کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہوگا،مرزا الیاس بیگ
