لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) آصف زرداری کی جانب سے وفاق اور وزیر داخلہ پر اپنے گمشدہ ساتھیوں کی ایف آئی آر درج کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد رانا ثناء اللہ بھی بول پڑے، کہتے ہیں سابق صدر خود ہی ملزم نکلیں گے۔ وزیر قانون پنجاب کہتے ہیں، اے ڈی خواجہ کو سندھ حکومت نے تعینات کیا، ناجائز مطالبات نہ ماننے پر وہ برے ہو گئے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے زیرتکمیل منصوبے رواں سال دسمبر میں مکمل ہو جائیں گے، لوڈ شیڈنگ بھی ختم ہو جائے گی۔ آصف زرداری نے “ایک دن دنیا کے ساتھ” میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
پنجاب حکومت
گمشدہ افراد کے کیس میں ملزم زرداری خود ہی نکلیں گے: رانا ثناء
