پنجاب حکومت

گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ اتوار کو شیخوپورہ کا دورہ کرینگے

شیخوپورہ (ملت آن لائن + آئی این پی) گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کل 9 ا پر یل اتوار کے روز صبح 12 بجے شیخوپورہ آ ینگے یہاں پر وہ یتیم اور بے سہارا بچوں کے لئے بنائے گئے آغوش سنٹر کا افتتاح کریں گے اور اجتماع سے خطاب کریں گے ۔ اس سلسلے میں سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گیے ہیں۔ گورنر پنجاب صحافیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔