پنجاب حکومت

گورنر پنجاب کی بشیر احمد کے انتقال پر سوگو ار خا ندان سے تعزیت

راولپنڈی: (ملت+آئی این پی)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف گو رنر پنجاب رفیق رجوانہ سمیت کئی دیگر اہم شخصیات نے میاں بشیر احمد کے انتقال پر سوگو ار خا ندان سے تعزیت کی ۔ گو رنر پنجا ب رفیق رجو انہ نے ٹیلی فون کر کے ایڈیٹر رپو رٹنگ پر ویز بشیر سے اُن کے والد کے انتقال پر تعزیت اور مر حوم کی مغفرت سوگو ار خا ندان صبر جمیل کے لیے خصو صی دُعا بھی کی ۔ اسی طرح وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے بھی اپنے خصوصی تعزیتی پیغام میں سوگو ار خا ند ان سے تعزیت کی ہے ۔ پنجاب کی وزیر ترقی خواتین حمیدہ وحید الدین نے بھی پیغام میں تعزیت کی ہے ۔ یاد رہے کہ مر حوم روزنا مہ جنگ راولپنڈی کے خالد محمود خُرم کے سُسر اور روزنامہ اذکا ر کے ڈپٹی ایڈیٹر حا مد حبیب کے چچا تھے۔ وہ وزارت اطلاعات پر یس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں مختلف عہدوں کے ساتھ پا کستان کے سری لنکا میں سابق پر یس اتا شی نیشنل پر یس ٹرسٹ کے سابق چیرمین بھی رہے ۔ پیر کے روز لا ہو ر کی تاریخی جامع مسجد شہدا میں میا ں بشیر احمد کی نما ز جنا زہ میں اراکین پا رلیمنٹ میں سے میا ں مجُتبی الرحمان میا ں مر غوب ا حمد سمیت دیگر اہم شخصیات میاں اسلم صحا فتی برادری کے نمائندوں مجیب الر حمن شامی سُہیل وڑائچ ضیا شاہد سلمان غنی ارشد انصار ی ر وف طاہر مقصود بٹ ساحر رشید خالد چوہدری دیگر شعبہ زندگی کی کئی دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی تھی ۔ منگل کے روز بھی مختلف شعبہ زندگی کی متعدد اہم شخصیات تعزیت کے لیے لا ہو ر اسلام پو رہ عمر روڈ پر واقع اُن کی رہا ئش گا ہ پر آ کر تعزیت کی ہے ۔ (ار)