پنجاب حکومت

ہسپتالوں میں معیاری سہولتوں کی فراہمی مریضوں کا حق ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

صاف پانی فراہمی

لاہور (ملت +‌آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں معیاری سہولتوں کی فراہمی مریضوں کا حق ہے‘ میری زندگی کا مقصد صرف عوام کی خدمت ہے‘ ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے جہاں سے بھی تعاون ملے حاصل کروں گا‘ عوامی خدمت کے مشن کو آگے لے کر جائیں گے۔ منگل کو اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت عبادت سے کم نہیں۔ دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے فوری اقدامات کرنے ہیں۔ ہسپتالوں میں معیاری سہولتوں کی فراہمی مریضوں کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے جہاں سے بھی تعاون ملے حاصل کروں گا۔ میری زندگی کا مقصد صرف عوام کی خدمت ہے۔ عوامی خدمت کے مشن کو آگے لے کر جائیں گے۔ ہسپتالوں کی مینجمنٹ کو آؤٹ سروس کرنے کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔ (ن غ)