ہمارا ہر قدم عوام کی خوشحالی کے لئے اٹھ رہا ہے،شہبازشریف
لاہور :(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی ہے، ہمارا ہر قدم عوام کی خوشحالی کے لئے اٹھ رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والےاراکین اسمبلی نے ملاقات کی ، ملاقات میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا سانجھا ملک ہے، پاک وطن کی ترقی کے مشن کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی وخوشحالی کے منصوبوں کو تیز رفتاری سےمکمل کیا، پاکستان کوآگے لے جانے کیلئے قومی مفادات مدنظر رکھ کر آگے بڑھنا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ذاتی مفادات ملک و قوم کے لئے زہر قاتل ہیں ، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی ہے، ہمارا ہر قدم عوام کی خوشحالی کے لئے اٹھ رہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اراکین عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ خودمختار، خوشحال پاکستان کی منزل کا حصول ہمارا مشن ہے‘ شہبازشریف، یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ معیشت کی بحالی مسلم لیگ ن کی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے، خودمختار، خوشحال پاکستان کی منزل کا حصول ہمارا مشن ہے، ٹھوس پالیسیوں سےمعیشت میں نمایاں بہتری آئی۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ معیشت مضبوط بنانےکے لیے حکومت نے مؤثراقدامات کیے، بیمار معیشت ورثے میں ملی تھی، مؤثرحکمت عملی سےمعاشی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملا، سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگارکےلاکھوں مواقع پیدا ہوئے۔