پنجاب حکومت

ہماری حکومت نےعوام کےخون پسینےکی کمائی کو دیانتداری سے خرچ کیا، شہباز شریف

ہماری حکومت نےعوام

ہماری حکومت نےعوام کےخون پسینےکی کمائی کو دیانتداری سے خرچ کیا، شہباز شریف

لاہور:(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے منصوبے شفافیت، تیزرفتاری اور اعلیٰ معیار کی خود گواہی دے رہے ہیں، ہماری حکومت نے عوام کے خون پسینے کی کمائی کو دیانتداری کے ساتھ فلاح عامہ کے منصوبوں پر خرچ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے منصوبے شفافیت، تیزرفتاری اور اعلیٰ معیار کی خود گواہی دے رہے ہیں، حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ساڑھے چار برس کے دوران حکومت کے ٹھوس اقدامات کے باعث پاکستان میں کرپشن کنٹرول کرنے کی عالمی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے، ماضی کے حکمرانوں نے وسائل کو بے دردی سے لوٹااوران کی کرپشن، لوٹ مار اور غلط پالیسیوں کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کا امیج متاثر ہوا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہماری حکومت نے عوام کے خون پسینے کی کمائی کو دیانتداری کے ساتھ فلاح عامہ کے منصوبوں پر خرچ کیا ہے، اربوں روپے کے قومی وسائل بچا کر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بچت کی نئی مثال قائم کی گئی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ عوام کی بے لوث خدمت ہمارا مشن ہے، جب تک جان میں جان ہے مشن کو جانفشانی سے پورا کرتے رہیں گے۔
عوام کی بےلوث خدمت کےلیےخون پسینہ بہایا ہے‘ شہبازشریف
یاد رہے کہ چند روز قبل شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے عوام کی بے لوث خدمت کے لیے ہمیشہ خون پسینہ بہایا ہے جبکہ منفی سیاست کرنے والوں نے اپنے صوبے میں عوام کی خدمت نہیں کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ با شعورعوام نے خدمت کرنے والوں کو ہمشیہ سر آنکھوں پر بٹھایا ہے جبکہ عوام منفی سیاست کرنے والوں کو آئندہ الیکشن میں مسترد کردیں گے۔