ہماری غیرت کوللکارا تو ڈٹ کرجواب دیں گے،حمزہ شہباز
لاہور:(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے اور مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے ہماری غیرت کوللکارا تو ڈٹ کرجواب دیں گے، پاکستانیوں کی قربانیوں کو پیسوں میں نہ تولا جائے، شہیدوں کی قربانیوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے اور مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی قربانیوں کوپیسوں میں نہ تولاجائے، تمام سیاسی جماعتوں کوبیٹھ کرحکمت عملی بنانی چاہئے۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ شہیدوں کی قربانیوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، آج چین ہمارے ساتھ کھڑا ہے ، سی پیک پر کام ہورہاہے، ان شرم آنی چاہئےجن کےدھرنےسےچینی صدرکادورہ ملتوی ہوا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے نے کہا کہ پاکستان کےعوام اوراداروں کےلئےواحد آپشن جمہوریت ہے ، جمہوریت کی گاڑی چلتی رہنی چاہئے اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، جمہوریت کے تسلسل میں پاکستان کے تمام چینلجز کاحل ہے۔ اگرخود لڑتے رہے تو پاکستان کودشمنوں کی ضرورت نہیں ،حمزہ شہباز مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کوپہلے سے زیادہ اتحادکی ضرورت ہے، پاکستانی قوم ن لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں کو دیکھ رہی ہے ، اختلافات پس پشت ڈال کرانتخابات کی راہ ہموارکرنی چاہئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم ڈٹ کرایسی گیدڑبھبکیوں کوسامنا کرےگی، ہماری غیرت کوللکاراتوڈٹ کرجواب دیں گے۔