لاہور:(ملت) :وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے رجب طیب اردوان گورنمنٹ آف پنجاب ہسپتال مظفر گڑھ کے توسیعی منصوبے کی تقریب کے دوران اپنی تقریر میں کہا کہ انہیں رجب طیب اردوان ہسپتال کے توسیعی منصوبے کی منظوری کے بعد بعض ساتھیوں نے مشورہ دیا کہ اس ہسپتال کا نام شہباز شریف ہسپتال رکھ دیا جائے۔ ساتھیوں کا کہنا تھا کہ اگر چہ ہسپتال کیلئے ترکی کی جانب سے ابتدائی طورپر تعاون کیا گیا ہے لیکن اس ہسپتال کو 100 بستروں سے بڑھا کر 500 بستروں تک بڑھانے کیلئے وسائل پنجاب حکومت دے رہی ہے اور یہ سب آپ کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے ہو رہا ہے اور پنجاب حکومت اس پر 9 ارب روپے سے زائد رقم خرچ کر رہی ہے لہذا اس ہسپتال کا نام شہباز شریف ہونا چاہیے لیکن میں نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ ہمیں اپنے مربی و محسن کو نہیں بھولنا چاہیے ۔ بے شک وسائل پنجاب حکومت فراہم کر رہی ہے لیکن پھربھی اس ہسپتال کا نام رجب طیب اردوان کے نام پر ہی رہے گا جو نہ صرف ترکی کے عظیم لیڈر بلکہ پاکستان کے بھی عظیم دوست ہیں ۔
پنجاب حکومت
’’ہمیں اپنے مربی و محسن کو نہیں بھولنا چاہیے ‘‘
