پنجاب حکومت

ہم سب کو مل کر ملک کی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا :شہباز

لاہور: (ملت+اے پی پی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے ہم کی روش پر چلنا ہوگا ، ذاتی انا اور میں کی روش نے ملک کا بے پناہ نقصان کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور صوبوں کے مابین تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں وزرائے اعلیٰ نے بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان چار اکائیوں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پر مشتمل ہے ، جب چاروں اکائیاں ترقی کریں گی تو ملک آگے بڑھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنا ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے شہباز شریف کو گلدستہ بھی پیش کیا ۔